لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف شکنجہ سخت
لاہور ائرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل بھی جاری
گزشتہ 3 ماہ کے دوران لاہور ائرپورٹ پر 4202 مسافروں کو جعلی، مشتبہ اور نامکمل دستاویزات کی بنیاد آف لوڈ کیا گیا۔
گزشتہ 3 ماہ کے دوران لاہور ائرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 14 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ 3 ماہ کے دوران لاہور ائرپورٹ پرگداگری میں ملوث 75 مسافروں کو گرفتار کیا گیا
ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کیا گیا۔
پنجاب پولیس کو مطلوب 14 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔


