تھانہ صدر واہ کی حدود میں گردن کٹی نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد

ٹیکسلا(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ صدر واہ کی حدود میں گردن کٹی نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا- تھانہ صدر واہ کی حدود جمیل آباد اور حسین آباد کے درمیان واقع کھیتوں سے ایک نامعلوم لڑکی کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، مذکورہ لڑکی نے تین ماہ قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر واہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر موجود رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں