ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ڈی پی او وہاڑی کا ضلعی کنٹرول روم کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل نے ڈی سی کمپلیکس میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کنٹرول روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیواسٹریمنگ، شکایات کے اندراج اور فوری اطلاع دینے کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ضلعی کنٹرول روم کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے کنٹرول روم اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مستعدی اور چوکسی سے انجام دیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اطلاع فراہم کریں تاکہ متعلقہ محکمے بروقت ریسپانس دے سکیں۔

ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی کنٹرول روم سے جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس فوری طور پر کارروائی کرے گی تاکہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں