کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ میں بااثرسیاسی افراد کی جانب سےکچے کی زمینوں پر قبضے کرلئے نیب نے تحقیقات شروع کردی-نیب سکھر میں اجلاس ، بورڈ آف ریونیو ، محکمہ جنگلات ، محکمہ آبپاشی اور نیب کے افسران کی شرکت-اجلاس میں کچے کی زمین کی رہورٹ پیش ، فیلڈ رہورٹ کے مطابق کچے کی زمین 7 لاکھ 18 ہزار ایکڑ ہے-
تصحیح شدہ بورڈ آف ریونیو کی زمین 11 لاکھ 36 ہزار ایکڑ ہے اس وقت 14 لاکھ 17 ہزار ایکڑ زمین ہے-فرانزک ثبوت کے مطابق اصل زمین18لاکھ 76 ہزار ایکڑ ہے اجلاس میں قبضے چھڑانے کا فیصلہ کیا گیا-بورڈ آف ریونیو ، محکمہ جنگلات اور محکمہ آبپاشی کے افسران نے سیاسی اثر و رسوخ کے باعث قبضوں کی تصدیق کی-
سیاسی شخصیات کی وجہ سے کچے کی زمینوں پر قبضے چھڑانا مشکل ہے سپریم کورٹ تک معاملہ گیا ہے-


