ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق،تیزرفتاربس بے قابوہوکرٹرالرسے ٹکراگئی

ننکانہ صاحب(ایچ آراین ڈبلیو)موٹروے ایم3 کھیاڑے کلاں انٹرچینج سے لاہور کیجانب نزد ریسٹ ایریا تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی. اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچ گیا حادثہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے-واضح رہے کہ ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا- زخمیوں میں 36 سالہ عزرا اور 43 سالہ تصدق حسین شامل ہیں-

ریسکیو آپریشن کی تمام تر نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی- ریسکیو عملہ بس میں پھنسی ڈیڈ باڈیز کو پیشہ ورانہ طریقے سے نکال کر ڈسٹرک ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا-حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بس ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ ہیں جن کی تاحال شناخت نہ ہو سکی،حادثہ کا شکار ہونے والی بس علی پور سے لاہور جا رہی تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں