یروشلم (ایچ آراین ڈبلیو)آیاد ابو اقتیش، جو ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل-فلسطین (DCIP) کے احتسابی پروگرام کے ڈائریکٹر ہیں، نے کہا کہ منگل کا دن تاریخ میں بچوں کی ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے ہولناک دنوں میں سے ایک تھا، کیونکہ اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ فضائی حملوں کے دوران کم از کم 174 بچوں کو شہید کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا، “اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فلسطینی بچوں کے لیے موت کا پروانہ جاری کر دیا ہے، کیونکہ وہ بلا روک ٹوک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، شہری انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہے ہیں، اور ضرورت مند فلسطینیوں تک کسی بھی انسانی امداد کو پہنچنے سے روک رہے ہیں۔ یہ سراسر نسل کشی ہے۔”


