کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم پاکستان کااکتالیسواں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ اس موقع پرسابق رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی، انچارج ایس ٹی سی سلیم رزاق،رکن ایس ٹی سی شفیق احمد ، ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم ، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان،سلیم میمن نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی واحد طلبہ تنظیم نے ملک کی بڑی سیاسی طاقت کو جنم دیا۔اکتالیس برس قبل جو دیا جلایاگیا،آج اس کی روشنی ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔پختہ سوچ و تجربہ اور لازوال اتحاد کے ساتھ منزل کی جانب سفر جاری ہے۔تحریکی شہداءاور اسیروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔تحریک کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کرتے ہیں۔منظم و مربوط انداز میں نہ صرف مہاجروں بلکہ تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کا دفاع کریں گے۔بعدازاں یوم تاسیس کی خوشی میںکیک کاٹا گیا اور کارکنان میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، ایلڈرز ونگ، شعبہ خواتین، اے پی ایم ایس او کے مرکزی رکن حارث راجپوت سمیت یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست بلدیاتی نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے۔


