غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیئے بائیو میٹرک کے بجائے منفرد ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر تعلیم سندھ کا اسکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیئے بائیو میٹرک کے بجائے منفرد ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ

اساتذہ کی حاضری اب آنکھ کے روشن حصے یعنی آئرس کی شناخت کی مدد سے ممکن بنائی جائے گی

جدید سسٹم کی مدد سے انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر آف لائن حاضری بھی ممکن ہوسکے گی

وزیر تعلیم سندھ کو مانیٹرنگ اینڈ اویلوئیشن ونگ کی طرف اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری مکینزم کو ڈجیٹلائیز کرنے کے حوالے ڈیمو دیا گیا۔

آئرس سسٹم کو بذریعہ موبائل اپلیکیشن جوڑا جاۓ گا، جس کی مدد سے اساتذہ و دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

ڈیجیٹل سسٹمز میں Iris عام طور پر Iris Recognition (آئرس کی شناخت) کے تناظر میں استعمال ہوتا ہے۔

یہ بایومیٹرک تصدیق (biometric authentication) کی ایک جدید ٹیکنالوجی ہے، جو انسانی آنکھ کے رنگین حصے (iris) کے منفرد پیٹرن کا تجزیہ کر کے کسی شخص کی شناخت کرتی ہے۔

دنیا بھر میں آئرس سسٹم کئی حوالوں سے منفرد ہے، جس کا پیٹرن ہر فرد کے لیے منفرد ہوتا ہے اور زندگی بھر تبدیل نہیں ہوتا۔ آئرس اسکیننگ کے ذریعے تیز، درست اور محفوظ شناخت ممکن ہوتی ہے۔ اجلاس میں آگاہی۔

اپلیکیشن کو لوکیشن بیسڈ ٹیکنالوجی جیو فینسنگ سے منسلک کیا جاۓ گا۔

اساتذہ اور دیگر عملہ اسکول پہنچنے پر ہی ایپلیکیشن استعمال کر سکیں گے، جبکہ جی پی ایس کی وجہ سے اس ایپلیکیشن کو انٹرنیٹ کی عدم موجودگی میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ بریفنگ

اساتذہ اور عملہ اپنے موبائل فون پر ایپلیکیشن آن کر کے چہرہ دکھا کر حاضری لگا سکیں گے۔

حاضری کی اطلاع اسکول آمد اور اسکول چھوڑنے دونوں صورتوں میں دی جائے گی۔ بریفنگ

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ حاضری کا نظام مؤثر بنانے کے لیے ہر حوالے سے سنجیدہ ہیں۔

اساتذہ اور عملے کی اسکولز میں حاضری یقینی بنانے سے اسکولز کی کارکردگی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ سید سردار علی شاہ

ایپلیشن میں چھٹی کی درخواست جمع کرنے کا بھی آپشن شامل کیا جاۓ۔ وزیر تعلیم سندھ

اس ایپلیکیشن میں ڈیلی، ویکلی، اور منتھلی رپورٹس بننے کی صلاحیت رکھی جاۓ

ایپلیکیشن میں لیٹ آنے، جلدی جانے، یا غیر حاضری کی رپورٹس بھی تیار کرے۔ سردار شاہ

بغیر اطلاع غیر حاضری اور مستقل لیٹ ہونے کی صورت موبائل پر وارننگ کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کا آپشن بھی شامل کیا جاۓ۔ وزیر تعلیم سندھ

جو استاد کا عملہ بغیر اطلاع کے حاضر نہیں ہوگا اس کے اتنے دن کی تنخواہ کا لی جائی گی وزیر تعلیم سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں