فضلےکی بغیرٹریٹ کئےکےبی فیڈرنہرمیں اخراج کرنے پرتحفظ ماحولیات سندھ ریجن کی کارروائی

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)جامشوروسوشل میڈیا پرکوٹری صنعتی فضلےکی بغیرٹریٹ کئے کے بی فیڈر نہر میں اخراج پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن کی کارروائی-محکمہ ماحولیات کےایڈوائزرٹو سی ایم دوست محمد راہموں اورڈی جی سیپا کا نوٹس-ادارہ تحفظ ماحولیات حیدرآباد انچارج عمران علی عباسی کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایفلینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ –

پلانٹ کےغیرفعال اورکےبی فیڈرنہرمیں گندہ پانی اخراج ہونےوالےپانی کےسیمپل لیتےہوئےان کوٹیسٹ کےلئےلیب بھیج دیئےگئے- کوٹری انڈسٹری اینڈ ٹریڈ ایسو سی ایشن کے صنعت کاروں سے ملاقات بھی کی- ادارہ تحفظ ماحولیات کے عمران علی عباسی نے بغیر ٹریٹ کئے پانی کے اخراج پر باز پرس کی –

صنعت کار خلیل بلوچ ،میاں توقیر طارق ،ملک اقبال ،سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ پلانٹ محکمہ سائٹ اور کاٹی ففٹی ففٹی کے اخراجات پر چلا رہی تھی- مگر محکمہ سائٹ کی جانب سے پلانٹ کی مد میں طے شدہ رقم نہیں دیئے جانے پر کاٹی کے 6کروڑ روپے محکمہ سائٹ پر بقایا ہو گئے- جس پر ہم نے پلانٹ محکمہ سائٹ کو واپس کر دیا ہے-

ماحولیات حیدرآباد ریجنل انچارج عمران علی عباسی نے تمام صنعتی زون کی فیکٹریوں کو پابند کرتے ہوئے فیکٹریوں میں نصب ٹریٹمنٹ پلانٹ کوفعال کرنےاور صنعتی فضلہ ٹریٹ کر کے اخراج کرنے پر پابند کردیا-ٹریٹمنٹ پلانٹ گزشتہ دو ماہ سے غیر فعال ہونے پر فیکٹریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ فیکٹریوں میں نصب پلانٹ کو فعال کریں تا کہ صنعتی فضلہ ٹریٹ کر کے نہر میں اخراج کیا جائے-

کے بی فیڈر کا پانی کینجھر جھیل میں چھوڑ کیا جاتا ہے جہاں سے کراچی کے مکینوں کو سپلائی کیا جاتا ہے-بغیر ٹریٹ کئے پانی اخراج کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی-جس کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو فیکٹریوں کو چیک کرین گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں