لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کی دوسری بیٹی کی شادی ہوگئی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)ارب پتی لیجنڈری کرکٹرمحمد یوسف نےاپنی دوسری بیٹی کی شادی کسی ارب پتی کے بیٹے سے نہیں بلکہ ایک دین دار اور غریب گھرانے کے لڑکے سے کرادی ہے جو قرآن کا حافظ اور پرائمری اسکول کا ٹیچر ہے نکاح مکمل سادگی سےادا کیا گیا جس میں صرف خاندان کے لوگ شریک ہوئے اس موقع پرمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارادین ہمیں سادگی کا درس دیتاہے میں کچھ بھی نہیں ہوں مجھے جو عزت اللہ تعالیٰ نے دی ہے یہ صرف اس دین کی وجہ سے ہے اسکا میں جتناشکرادا کروں تو کم ہے جس نے مجھے اسلام کی دولت سے نوازا ہے-یادرہے اس قبل بھی محمد یوسف نے اپنی پہلی بیٹی کی شادی بھی اسی طرح سادگی سے کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں