ڈائریکٹر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نارتھ زون نے کمانڈر چترال اسکاؤٹس سے ملاقات کی

چترال (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نارتھ زون نے کمانڈر چترال اسکاؤٹس سے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور چترال سے اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی ممکنہ بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران، ڈائریکٹر اے ایس ایف نے چترال میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز کے انعقاد کی درخواست کی، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔ کمانڈر چترال اسکاؤٹس نے اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں