83

ٹہ ایل پی کا فلسطینوں کی حمایت میں‌ جمعہ کو مارچ کا اعلان

حیدرآباد ( ایچ آراین ڈبلیو ) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی شوریٰ کے رُکن اور صوباٸی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی دامت برکاتہ و عالیہ کے حکم پرفلسطین میں ایک بار پھر مظلوم عوام کی شہادتوں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بھی لبیک یا اقصیٰ مارچ21 مارچ بروز جمعتہ المبارک بعد نماز جمعہ کو بعد نماز جمعہ نکالے جاٸیں گے یہ مارچ سندھ بھر میں ضلعی سطح پر نکالے جاٸیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں لبیک یا اقصیٰ مارچ میں شریک ہو کر فلسطینی عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور اسراٸیلی جارحیت کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کرواٸیں

اپنا تبصرہ بھیجیں