برطانیہ(ایچ آراین ڈبلیو)برطانوی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے ویلز اور انگلینڈ میں تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونیوالوں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2020 سے لیکر جون 2025 تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، رواں سال سب سے زیادہ گرمی لندن اور ویسٹ مڈلینڈ میں پڑی۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے گرمی کی دوسری لہر کے بعد مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، موجودہ گرمی کی لہر کے باعث برطانوی شہریوں نے دریا اور سمندر کے کناروں کا رخ کیا-


