چئیرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد شریف میمن کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو سے ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد شریف میمن کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو سے ملاقات میں بولٹن مارکیٹ اور اطراف کی مارکیٹوں میں ٹریفک کے مسائل. غیر قانونی پارکنگ ودیگر مسائل پر شریف میمن نے بریفنگ دی اس موقع پر ڈی سی ساتھ نےمسائل بغور سنے اور اس کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہےاس موقع پر وفد میں بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد کے وائس چیئرمین عامر گل میڈیا کواڈنیٹر افتخاراحمد، آرٹیفیشل جیولری مارکیٹ کے صدر اویس نواز، اولڈ سٹی صرافہ بازار کے صدر فہیم انصاری ،وائس چیئرمین حسیب رحمانی، سیئنر ایڈوائزر بولٹن مارکیٹ محسن میمن ، شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں