50

میاں بیوی نےبچوں سمیت پانی کےٹینک میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)ریاست راجستھان کےضلع باڑمیرمیں میاں بیوی نےبچوں سمیت پانی کےٹینک میں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی-پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان نے روز روز کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام اٹھایا، خودکشی سے قبل ماں نے اپنے بیٹے کو لڑکی کا لباس پہنانے کے بعد اسے تیار بھی کیا تھا-

پولیس کے مطابق خاندان کی جانب سے منگل کی شام کو خودکشی کی گئی تھی، جن کی لاشیں بدھ کی صبح ان کے گھر سے صرف 20 میٹر کے فاصلے پر بنے ایک پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی ہیں-مرنے والوں میں 35 سالہ شوہر شیولال میگھوال، 32 سالہ بیوی کویتا، 9 سالہ بیٹا بج رنگ اور 8 سالہ رام دیو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں