تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران نےامریکی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی کہ امریکی بمباری سے فردو جوہری تنصیب کو شدید اور سنگین نقصان پہنچاہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نےکہا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نقصان کاجائزہ اور تخمینہ لگا رہی ہے جس کے بعد نقصان کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی۔


