بجلی بل کی عدم ادائیگی پرباپ گرفتارہونے پربیٹے نے خودکشی کرلی

‏گوجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)بجلی بل کی عدم ادائیگی پرباپ گرفتارہونےپربیٹےنےخودکشی کرلی- نواحی علاقہ ونیہ والا میں 3 ماہ کے 38 سو بجلی بل کی عدم ادائیگی کے باعث محنت کش کا بجلی میٹر کٹ گیا-

ہمسائیوں سے بجلی لینے پر گیپکو نے انور پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا پھر 700 یونٹ ڈال کر بجلی کا بل 40 ہزار تک پہنچ گیا-اڑھائی ماہ تک گھر کی بجلی نہ ہونے اور والد کی گرفتاری سے بیٹے فراز نے دلبرداشہ ہو کر خودکشی کر لی , میرا بیٹا فراز گیپکو GEPCO آفس کے چکر لگا تا رہا جس سے دلبرداشہ ہو اس نے خود کشی کر لی، مجھے انصاف چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں