کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت کا کراچی میں ٹریفک کورٹس بنانے کا فیصلہ۔ آئی جی سندھ نے اس ضمن میں بتایا کہ ٹریفک کورٹ میں شہری کو اس کی غلطی کا ثبوت دکھایا جائے گا۔جرمانہ اتنا ہونا چاہیے کہ کوئی دوبارہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہ سکے۔
نئے قانون کے بعد جرمانہ پانچ ہزار سے ڈھائی لاکھ تک چلا جائے گا۔اگر جرمانہ بروقت نہ بھرا گیا تو 21 دن میں جرمانہ ڈبل، 90 روز بعد ڈرائیونگ لائسنس کینسل، 180 دن بعد شناختی کارڈ بلاک ہوجائے گا۔ان قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔


