کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آج صبح گھریلو تنازعہ پر تین افراد کو گولیوں سے بھون کر قتل کرنے والوں کو ویسٹ پولیس کی بروقت کاروائی پر مرکزی ملزمان گرفتارکر لئے گئے-مقتولین کی شناخت غوث الدین عرف عمران ولد محمد ایوب، گل بت خان ولد نیک محمد اور امین کے ناموں سے ہوئی۔
مقتولین کے قریب موجود 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن ملا ہے، جسے پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ایس ایچ او مومن آباد نے بروقت شواھد حاصل کرتے ہوئے کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مقتول غوث الدین عرف عمران رشتے داروں کے ہمراہ بیٹی کے گھر آئے جہاں لڑائی جھگڑے کی دوران ان کے داماد، داماد کے بھائی، والد اور رشتے داروں نے فائرنگ کی۔گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیٹی کا سسر/ مرکزی ملزم شاہجہاں اور رشتے دار ملزم رحمت شامل ہیں، جبکہ فرار داماد کی تلاش جاری ہے۔


