44

موبائل فون سم،کار، پھلوں سمیت ساڑھے6ہزارسےزائد اشیا پرٹیکس میں کمی کردی گئی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)موبائل فون سم، کاروں، دودھ، دہی، پھلوں سمیت ساڑھے 6 ہزار سے زائد اشیا پر ٹیکس میں کمی کردی گئی-فنانس ایکٹ 2025کے نفاذ کے ساتھ ہی درآمدی دودھ، دہی، پنیر، پھلوں سمیت 7 ہزار آئٹمز پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کردی زائد اشیا پر ڈیوٹی ٹیکس میں کمی کردی۔

فنانس ایکٹ 2025 کے نفاذ کے ساتھ ہی ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل درآمدی میک اپ کے سامان، دودھ، دہی، مکھن، پنیر، پھلوں، وارنش، پینٹ انیمل اور لیکر چیزوں سمیت 6 ہزار نو سو اسی سے زائد اشیا پر ڈیوٹی و ٹیکس میں کمی کردی ہے جب کہ موبائل فون سم کاڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی ہے۔

اسی طرح نئی کاروں اورمنی وینز پرڈیوٹی ایک تہائی سے 10 فیصد تک کم کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں