ڈزنی لینڈ(ایچ آراین ڈبلیو)باپ نے سمندر میں گرنے والی بیٹی کو بچانے کیلئے خود چھلانگ لگادی-باپ نے کروز شپ سے گرنے والی اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا کر اولاد سے محبت کی نئی مثال قائم کردی۔ یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی 14 منزلہ بحری جہاز کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی سمندر میں گرگئی تو اسے بچانے کےلیے لڑکی کے باپ نے بھی سمندر میں چھلانگ لگادی۔
رپورٹ کےمطابق دونوں باپ بیٹی تقریباً10منٹ تک سمندرمیں تیرتےرہےاوراس دوران باپ نےاپنی بیٹی کوتھامےرکھاجس کےبعد ریسکیو حکام نےایک چھوٹی امدادی کشتی کےذریعےدونوں کوبچالیا اورواپس جہازپرپہنچا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک چھوٹی سی کشتی میں سوار ہوکر ریسکیو حکام اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ اور بیٹی کو بچا کر واپس لاتے ہیں جس پر جہاز پر سوار لوگ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی سمندر میں اس وقت گری جب وہ کشتی کے کنارے لگی لوہے کی حفاظتی سلاخوں (railing) کے پاس کھڑے ہوکر تصویریں بنوا رہی تھی۔


