سانگھڑ میں پولیس اور رینجزز کا مشترکہ فلیگ مارچ

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی صاحب سندھ کی احکامات پر ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر ضلع بھر کے اہم تھانوں کی حد میں پیٹرلنگ بڑھا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سانگھڑ میں رینجرز اور پولیس کے افسران اور جوانوں نے مشترکہ فلیگ مارچ نکلا۔ رینجرز اور پولیس کے شرکا نے سانگھڑ تھانے سے مارچ کا آغاز کیا اور شہر کی اہم شاہراہوں اور امام بارگاہوں کے ملحقہ علاقوں میں گشت کیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس تحفظ اجاگر کرنا اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں