آج فلسطین کی سرزمین پرنہتے مسلمان غزوہ بدر کی تاریخ کو دہرا رہے ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے شہدائے غزوہ بدر، 99ویں یوم ولادت قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ بدر حق وباطل کے درمیان اسلام کی پہلی جنگ تھی جس میں 313مسلمانوں کے لشکر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں اللہ کی مدد سے فتح و نصرت حاصل کی اور ایک ہزار سے زائد سازوسامان سے لیس کفار کو شکست دے کر اسلام کے پرچم کو بلند کیاقائد ملت اسلامہ علامہ شاہ احمد نورانی نے باطل کے خلاف ڈٹ کر جدوجہد کی اوردھشت گرد لسانی عصبیتوں کے خلاف علم جہاد بلند کرتے ہوئے وقت کے یزیدی حکمرانوں کے خلاف صدائے حق بلندکر کے عصبیتوں کے بتوں کو مسلم قومیت کے نعرہ سے شکست دی انہوں نے کہا کہ آج فلسطین کی سرزمین پرنہتے مسلمان غزوہ بدر کی تاریخ کو دہرا رہے ہیں اور عالم کفر کے خلاف تاریخی جدوجہد کے ذریعہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کررہے ہیں 50ہزار سے زائدمسلمان جام شہادت نوش کر چکے ہیں معصوم بچوں،عورتوں بزرگوں کے خون سے فلسطین کی سرزمین رنگین ہورہی ہے اسرائیل نے امن معاہدے کو سبوتاژ کرتے ہوئے غزہ پر پھر سے وحشیانہ بمباری شروع کردی ہے جس کے نتیجہ میں 400 سے زائد فلسطینی شہید سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں اسرائیلی دھشت گردی انسانیت سوزمظالم پر عالمی انسانی حقوق کے ادارے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں 57اسلامی ممالک غزوہ بدر کے مجاہدوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور غزہ کے مظلوموں کی دادرسی کریں انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں نے جہاد کو چھوڑ دیا آج دنیا بھر میں ذلیل ورسوا ہو رہے ہیں،بھارت کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،دھشت گردپاکستان میں علماء کرام اور افواج پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حکمراں مہنگائی بیروزگاری کی چکی میں قوم کو پیسنے میں لگے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر نہتے فلسطینیوں کی مدد کیلئے مسلم حکمرانوں نے کردار ادا نہیں کیا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی جمعیت علماء پاکستان کی 77سالہ تاریخ گواہ ہے جے یو پی نے ہمیشہ عالم اسلام کے سلگتے ہوئے مسائل پرصدائے حق بلند کی ہے کشمیر کی جدوجہد آزادی ہویا فلسطینیوں کے مجاہدوں کی بے مثال جدوجہداس میں جے یو پی کا مثالی کردار رہا ہے انشاء اللہ فلسطین کے مسلمان اللہ کی مدد سے فتح و نصرت سے ضرور ہمکنار ہوں گے قبلہ اول مسجد اقصی میں مسلمان آزادی کے ساتھ اللہ کی عبادت کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ غزہ بدر کا پیغام یہ ہے کہ عملی میدان میں اترکر دیکھو اللہ کی مدد کس طرح آتی ہے 2002کے الیکشن میں سب نے ملکر جدوجہد کی اللہ نے کامیابی سے ہمکنار کیا نظام مصطفےٰ کی جدوجہد جاری ہے انشاء اللہ پاکستان میں حضور ﷺ کا نظام نافذ ہوگا اور اس کی برکتوں سے ملک میں خوشحالی آئے گی ملک ترقی کرے گا چور ڈاکو ں خائن اور بدعنوان کرپٹ مافیا کیفر کردار کو پہنچیں گے تقریب سے ناظم علی آرائیں ڈاکٹر یونس انش،حافظ اشفاق حسین قادری،قاری غلام سرور امینی،محمد رضوان شیخ نے بھی خطاب کیااس تقریب میں عبدالرحمن راجپوت،ڈپٹی مئیر صغیر احمد قریشی،تاج محمد ناہیوں،سید معظم شاہ کاظمی،طاہر مجید راجپوت،قدیر ناغڑ،قاضی پاشا،حافظ سعد اللہ،مولانا احمد خان سیالوی، حافظ ارشاد نقشبندی،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ، سمیت سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں