مری(ایچ آراین ڈبلیو)شدید دھند کےباعث ویگوڈالا کھائی میں جا گرا، امدادی کارروائیاں جاری -مری گلیات میں ان دنوں شدید دھند اور گہرے بادلوں کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے۔ اسی دوران ایک ویگو ڈالا دھند کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور ڈبل انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔


