اپردیر(ایچ آراین ڈبلیو)علاقےعشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سےتعلق رکھنےوالےنوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتارایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔سوشل میڈیا پردونوں کی تصاویروائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔خاندانی ذرائع کےمطابق امریکی لڑکی اوردیربالاکےنوجوان کےدرمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔
امریکی لڑکی تاحال عشیرئی درہ دیربالا نہیں پہنچی ، تاہم وہ پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد ہی دیر بالا پہنچے گی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کے خواہش مند ہیں اور خاندانوں کی مشاورت سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کی اس منفرد جوڑی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی لڑکی فیس بک دوستی کے بعد پاکستان پہنچی ہو۔ اس سے قبل کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں پاکستان آ چکی ہیں، جن میں سے کچھ رشتے کامیاب اور کچھ ناکام بھی ہوئے ہیں۔


