54

بن قاسم ریلوے اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھر کے کوئلہ کو پورٹ قاسم تک پہنچانے کے لیے اسلام کوٹ سے چھور تک اور بن قاسم ریلوے اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا اعلان-

محکمہ توانائی کی وزیراعلیٰ سندھ کو سمری ارسال ، تھرکول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھے گی-بن قاسم ریلوے اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی ریلوے اور محکمہ توانائی کا مشترکہ منصوبہ ہے-پورٹ قاسم پر تھر کو کوئلہ اتارا جائے گا پورٹ قاسم سے کوئلہ بیرون ممالک برآمد کیا جاسکے گا-

پورٹ قاسم پر کوئلہ اپ لوڈ کرنے کی ذمہ داری میسرز لکی الیکٹرک پاور کمپنی کی ہوگی-وفاقی وزارت ریلوے اور محکمہ توانائی سندھ کا پچاس پچاس فیصد سرمایہ کاری کریں گے-دونوں کا شیئر برابر کا ہوگا بورڈ آف کمپنی میں بھی برابر کی شراکت داری ہوگی منصوبہ ہر 75 ارب روپے خرچ ہوں گے-بورڈ آف ریونیو سے زمین لی جائے گی جو ریلوے اور محکمہ توانائی کی مشترکہ ملکیت ہوگی-

ٹریک تک رسائی اور کوئلہ اتارنے میں جو منافع ملے گا وہ بھی برابر تقسیم ہوگا منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا-مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوگا سندھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 5 ارب روپے مختص کردیئے گئے-منصوبہ کیلئے اسپیشل پرپز وہیکل میں رقم منتقل کرنے کی منظوری ، جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ کے تحت 75 ارب روپے خرچ ہوں گے-فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد منصوبہ کی رقم 90 ارب روپے کردی گئی ہے سندھ کا شیئر 45 ارب روپے ہوگا -وزیراعلیٰ سندھ محکمہ خزانہ کو حکم دیں کہ سندھ کے شیئر کے 45 ارب روپے انویسٹمنٹ پورٹ فولیو میں منتقل کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں