44

وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فوج بلانے کا حکم دیدیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی بحالی کےلئےفوج بلانےکاحکم دے دیا-حکومت پنجاب کی درخواست پروفاقی وزارت داخلہ نےچاروں صوبوں میں فوج بھیجنےکی منظوری دے دی-وفاقی وزارت داخلہ نے آرڈر جاری کردیا ، چاروں صوبوں کو فوج بلانے کی اختیار دے دیا گیا-

جب بھی کسی صوبہ میں فوج کی ضرورت ہوگی وہاں کی صوبائی حکومت فوری طور پر فوج طلب کرسکتی ہے-فوج کو بھی الرٹ کردیا گیا جس صوبائی حکومت نے فوج بلائی چند گھڑیوں میں فوج پہنچ جائے گی-وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو بھی آگاہ کردیا کہ ہنگامی حالات میں وہ فوج بلاسکتے ہیں-حکومت سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فوج بلانے کا اختیار دے دیا فوج بلانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں