بلوچستان میں نئےمالی سال کا آغاز 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے کر دیا گیا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان میں نئے مالی سال کا آغاز 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے کر دیا گیا۔ فنڈز کا اجرا مالی سال کے پہلے ہی دن محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے کیا گیا۔

محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق، فنڈز کا فوری اجرا ءصوبائی حکومت کی عملی تیاری، نظم و نسق اور سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت بلوچستان کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبے فوری طور پر صحت، تعلیم، آبپاشی، سڑکوں اور توانائی کے شعبوں میں شروع کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں