اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا تاہم ملازمین کا کیا ہوگا؟ اس حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز 31 جولائی کو بند کرنے کی ڈیڈلائن طے ہوگئی۔
ذرائع صنعت وپیداوار نے بتایا کہ جولائی کے اختتام پر یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کردیا جائے گا اور اسٹورز کے تمام ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن اسکیم آفر کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نجکاری کمیشن یوٹیلیٹی اسٹورز کونجی شعبے کے حوالے کرے گا اور خسارے کا شکار تمام یوٹیلیٹی اسٹورز برانچز کو بند کردیاجائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے 28 جون کو یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کیلئے حتمی اجلاس کیا تھا، نجکاری کمیشن تمام ضابطےکی کارروائی پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دے گا۔


