کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے ایک روز میں 1 کھرب 84 ارب اور 70 کروڑ روپے ٹیکس کی ریکارڈ وصولی کی ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او کراچی کی ماہ جون 2025 میں تاریخی کارکردگی رہی اور صرف ایک دن میں 184.7 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی۔ایل ٹی او کراچی کی جون میں مجموعی ٹیکس وصولی 449.05 ارب (4 کھر 49 ارب اور 50 کروڑ) روپے تک جا پہنچی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد اضافی ہے۔
54


