جامشوروٹول پلازہ پرجان لیواحادثات،2افراد زخمی،1جاں بحق ہوگیا

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)ٹول پلازہ کے قریب دو علیحدہ علیحدہ حادثات پیش آئے ہیں-پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آنے والا کنٹینر بریک فیل ہونے کے باعث موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

دوسرے واقعے میں گاڑی کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہو گئے اور ایک کار کو ٹکر لگی ہے ۔ ایک حادثہ صبح کے وقت اور دوسرہ حادثہ کچھ دیر پہلے پیش آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 ٹیم سڑک کو کلیئر کرنے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں مصروف ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں