52

امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرکی 2020 میں موت سےمتعلق پیش گوئی 2025 میں سچ ثابت ہوگئی

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 2020 میں اپنی موت سے متعلق کی گئی پیش گوئی 2025 میں سچ ثابت ہوگئی۔ٹینر مارٹن نامی امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر کا تعلق ریاست یوٹاہ سے ہے۔

انہوں نے 2020 میں 25 برس کی عمر میں کولوریکٹل کینسر کی تشخیص کے بعد اپنی روزمرہ زندگی کو دستاویزی صورت میں ریکارڈ کرنا شروع کیا تھا، اس وقت انہوں نے اعلان کیا تھا کہ 5 برس بعد جب میں 30 برس کا ہوں گا تو میری موت ہو جائے گی۔

ٹینر مارٹن، جو نومبر 2020 میں بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں اسٹیج 4 کا کینسر لاحق تھا، 5 سال تک بیماری سے لڑنے کے بعد وہ چل بسے۔

ان کی موت کے بعد، ان کی اہلیہ نے ایک ویڈیو ٹینر مارٹن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں مرچکا ہوں، میری زندگی بہت مشکل تھی۔ میں نے اپنی موت کا اعلان کرنے کے لیے اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں نے کچھ عرصہ قبل کسی کو ایسا کرتے دیکھا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں