سوشل میڈیا پر بم دھماکوں کی افواہیں پھیلانے والے 34 افراد پر پیکا کے تحت مقدمہ درج

دادو(ایچ آراین ڈبلیو) صوبہ سندھ کے شہر دادو میں بم دھماکوں کی جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلانے کے الزام میں پولیس نے 34 سے زائد سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دادو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امیر سعود مگسی کے مطابق ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ایکٹ 2016 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

دادو پولیس کے ترجمان نے پیر کے روز بتایا کہ نامعلوم شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ معلومات شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کی جائے۔

ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے بتایا کہ پولیس نے صرف 34 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ان مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے آج رات 30 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جھوٹی خبروں اور افواہوں نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں