پرتگال(ایچ آراین ڈبلیو)امیگریشن سخت،40 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم۔ پرتگال کی حکومت نے امیگریشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔حکام نے تقریباً 40,000 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کے نوٹس جاری کیے ہیں، جنہیں یا تو رضاکارانہ طور پر روانہ ہونا ہوگا یا ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مزید برآں، غیر ملکیوں کے لیے شہریت حاصل کرنے کی مدت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اب غیر ملکی شہریوں کو شہریت کے لیے کم از کم 10 سال تک قانونی طور پر پرتگال میں مقیم رہنا ہوگا، جو پہلے 5 سال تھا۔ کچھ خاص ممالک کےشہریوں،جیسےپرتگالی زبان بولنےوالےممالک کے باشندوں کو، یہ مدت 7 سال مقرر کی گئی ہے۔ جن افراد کے پاس قانونی رہائشی اجازت نامے ہیں، جیسے ورک پرمٹ یا ویزا، اور وہ دوسرے یورپی ممالک میں کام کر رھے ہیں، ان پر اس وقت کوئی کارروائی نہیں کی جارہی-
53


