52

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)20 جون کو مغربی تہران سے دو افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔۔۔ ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اس بات کا اعتراف کرتے دیکھائی دے رہے ہیں کہ انھوں نے ’ایرانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت کچھ دیگر مقامات کی لوکیشن اور معلومات جرمنی میں اپنے ایک دوست کو بھیجیں۔ایران میں تقریباً ہر فرد ہی آئی آر آئی بی کی عمارتوں کے بارے میں جانتا ہے کہ یہ کہاں واقع ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان معلومات کو کس حد تک خفیہ معلومات سمجھا جاسکتا ہے۔

12 جون سے 24 جون تک جاری رہنے والی ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایرانی میڈیا کی جانب سے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں کم از کم پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کیے جانے کی خبر دی گئی۔کچھ افغان پناہ گزین کا کہنا ہے کہ انھیں ’اسرائیلی جاسوس‘ قرار دیا گیا اور ہراساں کیا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی دستاویزات کے بغیر مُلک میں موجود افغان باشندوں کو حراست میں لیے جانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں