چین(ایچ آراین ڈبلیو)چینی سفیر جیانگ زای دونگ کے ساتھ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کی چینی سفارتخانے میں ملاقات-ملاقات میں چین پاکستان تعلقات، مشرق وسطیٰ میں ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کے امن پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کو بین الاقوامی قوانین اور ایران کے قومی خودمختاری کی خلاف ورزی قراردیا۔
اسرائیل خطے میں اس سے پہلے بھی غزہ ،لبنان اور شام پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔ جس میں اسے امریکہ اور یورپ کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور انٹرنیشنل عدالت انصاف نے اسرائیل کے وزیراعظم کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے ۔
ملاقات میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اگر فوری جنگ بندی نہ ہوئی تو ایران کے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اندیشہ ہے جس سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پورے دنیا پر معاشی منفی اثرات مرتب ہونگے۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مذاکرات کے دوران اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔دونوں رہنماؤں نے سفارتکاری کے زریعے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔


