کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم بدر و یوم ام المومنین سیدہ طاہرہ بنت ابوبکر صدیق عائشہ صدیقہ کے موقع پر مختلف مساجد و مدارس و دیگر مقامات پر مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کے فضائل و مناقب اورغزوہ بدر کے پس منظر اور اس میں صحابہ کو ملنے والی مثالی کامیابی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سیدہ عائشہ صدیقہ کی وجہ سے تیمم کی آیات اتاریں جس کی بدولت امت کو تاقیامت بوقت شرعی ضرورت تیمم جیسی نعمت و سہولت میسر آئی۔عائشہ صدیقہ کے گھر میں وحی الٰہی کا نزول ہوتا تھا، آپۖ کے آخری ایام حجرۂ عائشہ میں گزرے اور اماں عائشہ صدیقہ کی گود میں سر رکھے آپۖ خالق حقیقی سے جاملے۔آپ کے شکن اطہر میں آخری جانے والاعائشہ صدیقہ کی مسواک کالعاب تھا۔علماء نے کہا کہ اسلام کا پہلا حق و باطل کا معرکہ غزوہ بدر خاتم النبیین امام الانبیاء رسول اللہ ۖ کی قیادت میں کفر و ظلم کے خلاف اپنے دفاع اور دین و ایمان کے تحفظ و بقاء کیلئے ہوا۔آج بھی غزوہ بدر مسلمانوں خصوصاً غزہ فلسطین، لبنان و شام کے مقاومتی مجاہدین فلسطین کو اسرائیلی ،امریکی، طاغوتی، استعماری، استبدادی، استکباری،باطل قوتوں کے خلاف انتہائی نامساعد اور مشکل ترین حالات میں بھی صرف اللہ پر توکل و یقین کے ساتھ جہادکرنے کا جذبہ و حوصلہ پیدا کرتاہے جو صرف اللہ و رسولۖ کی رضا اور بیت المقدس کے تحفظ کیلئے تاحال لازوال شہادتیں و قربانیاں پیش کررہے ہیں۔مسلم حکمران اپنے دین و ایمان اور اسلام کی بقاء و سلامتی کیلئے عالمی ظالم ،جابرکفریہ طاقتوں خصوصاً اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ ،تعلقات ،دوستی کے بجائے دینی حمیت و غیرت و جرأت کے ساتھ اپنے موقف حق فلسطین کی آزادی و خود مختاری پر ڈٹ جائیں۔ علماء نے کہا کہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ کی پاکیزہ سیرت و کردار خواتین عالم کے لئے رشد و ہدایت اور نجات کا ذریعہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن میں سیدہ عائشہ صدیقہ کی طہارت و پاکیزگی ،پاکدامنی،عزت و عفت،عظمت کردار پر17آیات نازل فرماکر تاقیامت دشمنان اہل بیت کی تبرائی غلیظ سوچ و فکر پر دنیا و آخرت میں لعنت و گمراہی کی مہر لگادی ۔ اُمّ المومنین محدثہ، فقیہة الامّہ سیدہ عائشہ صدیقہ طاہرہ کی شان اقدس میں توہین و تنقیص و تنقید قرآنی آیاتِ تطہیرکا انکار ہے جو کفر کے زمرے میں آتاہے۔کبار صحابہ نے سیدہ عائشہ صدیقہ سے کئی اہم مواقعوں پر علمی فیض حاصل کیا۔علماء نے مسلم حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کیاکہ غزہ فلسطین میں فی الفور جنگ بندی پر عمل اور ہر قسم کی امداد پہنچانے میں اسرائیلی رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور کرداراداکیاجائے مسلم ممالک سرکاری سطح پر تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ علماء نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔ مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال و دیگر مقامات پر منعقدہ سیمینار سے محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدا مین انصاری ، محاذ کے مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی،علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، محاذ سندھ کے صدرشیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود،شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک،شیخ الحدیث مولانا مفتی انس مدنی،علامہ محمد عبداللہ غازی،مولانا ابوبکر انصاری،علامہ ڈاکٹر سعید احمدصدیقی،مفسر قرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، مولانا مفتی محمد بخاری، علامہ عبدالماجد فاروقی، مولانا مفتی وجیہہ الدین،علامہ ضیاء اللہ سیالوی،عل…


