50

آپریشن سندورمیں ذلت آمیزشکست،مودی سرکاراوربھارتی فوج آمنے سامنے

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے-آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اورمودی سرکار کے درمیان تناؤ بڑھ گیا-معرکۂ حق میں عبرتناک شکست کےبعد مودی سرکاراور بھارتی فوج آمنےسامنے-حالیہ پاک بھارت جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا-

انڈونیشیا میں “انڈیا پاکستان ائیر بیٹل” سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نےبھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کرلیا-پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا-کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ مودی حکومت کے سخت سیاسی احکامات نے بھارتی فضائیہ کی کارروائیاں محدود کیں-

بھارتی افواج خودمختار نہیں بلکہ سیاسی احکامات کی پابند ہیں-مودی حکومت کی سیاسی مداخلت کے باعث بھارتی فضائیہ پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنا سکی-کیپٹن شیو کمار کے انکشافات کے بعد کانگریس کی بھی مودی سرکار پر کڑی تنقید-اس سے قبل چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان بھی آپریشن سندور کے دوران بھارتی طیاروں کے گرنے کا اعتراف کر چکے ہیں-

مودی سرکار آل پارٹیز اجلاس بلانے سے گریز کر کے اپوزیشن اور قوم دونوں سے حقائق کیوں چھپا رہی ہے-اس حساس قومی مسئلے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیوں مسترد کر دیا گیا- آپریشن سندور مودی سرکار کی عسکری ناکامی، سیاسی جھوٹ اور نااہل قیادت کی شرمناک علامت بن چکا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں