43

کوچکی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد 5 لیویز اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا

نوشکی(ایچ آراین ڈبلیو)کوچکی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد 5 لیویز اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس عبدالغفار مگسی کی ہدایت پر فوری کارروائی, لیویز اہلکاروں کے برطرفی کے احکامات ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حیسن ہزارہ نے جاری کردیئے۔

لیویز اہلکاروں پر حملے کے وقت غفلت اور بزدلی کا الزام برطرفی بلوچستان لیویز ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت عمل میں آئی۔دہشتگرد چیک پوسٹ سے سرکاری اسلحہ لے گئے،گاڑی کو آگ لگا دی ڈپٹی کمشنر نوشکی نے مسلح افراد سے مزاحمت نا کرنے پر اہلکاروں کو برطرف کیا۔ نوٹیفکیشن

برطرف ہونے والے اہلکاروں میں رسالدار محمد خان اور سپاہی شوکت علی شامل برطرف ہونے والوں میں سپاہی سراج احمد ، سپاہی محمد طیب اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں