کھڑانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،عورت زخمی

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نزد چک نمبر103پھلائی والا، کھڑانوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جانبحق اور ایک عورت شدید زخمی۔موٹرسائیکل پرجاتے ہوئے بس نے ٹکر ماری۔ جس سے زخمی ہو کر گر پڑے،ذرائع-وٹرسائیکل سوار 55 سالہ فرزند علی ولد نور محمد موقع پرجاں بحق ہوگیا ۔60 سالہ سدرہ بی بی زوجہ محمد یوسف سکنہ101 ر.ب کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔نعش کو ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد انٹر لوپ چوکی پولیس کی موجودگی میں ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں