حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)گلشنِ فاطمہ، مبارک کالونی (مرکزی جیل کے قریب) میں مبینہ سلنڈر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں کسی گیس سلنڈر کا دھماکہ نہیں ہوا تھا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، جائے وقوعہ پر کوئی سلنڈر موجود نہیں تھا۔ دراصل ایک جگہ پر ممکنہ طور پر مٹی کے تیل یا کسی لیکوئڈ میٹیریل میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ جائے وقوعہ کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔


