ٹھٹھہ(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن کو 60 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا ہے تاہم فالٹ تاحال درست نہ ہوسکا۔ انہوں نےکہا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپ اب تک بند ہیں۔ 2 پمپ بند ہونے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی سخت متاثرہے۔ جس سے شہر کو اب تک 220 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاوس پربھی بجلی کا بریک ڈاون ہوا ہے۔


