تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران اس وقت ان بھارتی سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تحقیقات کر رہا ہے جو ایران میں موجود حساس اداروں کو فراہم کی گئی تھیں۔ ان سافٹ ویئرز کے ذریعے مبینہ طور پر اسرائیل کو خفیہ طور پر بیک ڈور رسائی دی گئی، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے کئی اہم ادارے، جیسے کہ ایئرپورٹس اور پاسپورٹ دفاتر، بھارتی بنے ہوئے سافٹ ویئرز اور ایپلیکیشنز استعمال کر رہے تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہی کے ذریعے اسرائیل کو اہم ڈیجیٹل معلومات تک رسائی ملی، جسے بعد میں ایرانی سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔


