حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہائی کورٹ نے 26 جون کو کیس نمبر 1037 CP. کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین حیدرآباد تعلیمی بورڈ سہیل انور بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری بورڈ شاہ نواز بھٹی کو توہین عدالت ایکٹ دفعہ 204 کے تحت عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے شواہد کی روشنی میں توہین عدالت کے نوٹیسز جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں 15 جولائی کو ہائی کورٹ حیدرآباد میں طلب کرلیا-


