حیدرآباد میں نئےبھرتی ہونےوالےامیدواروں کےدرمیان اپائنٹمنٹ لیٹرجاری کردیےگئے

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پی سندھ محترم جناب غلام نبی میمن کےاحکامات اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات پر ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حیدرآباد پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے امیدواروں میں اپائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے-

تفصیلات کےمطابق آج پولیس ہیڈکوارٹرحیدرآباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حیدرآباد پولیس میں بھرتی ہونے والے 538 امیدوار جن میں کانسٹیبل 434, لیڈی کانسٹیبل 77 جبکہ اقلیتی کوٹہ مرد کانسٹیبل 23 اور لیڈی کانسٹیبل 04 شامل تھی-

کامیابی حاصل کرنےوالے تمام امیدواروں کو SSP حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے انکے اپائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے-اس موقع پر SP ہیڈکوارٹر جاوید چانڈیو،آفس سپرٹینڈنٹ منیراحمد کلہوڑو،ہیڈ کلرک نوید سمیجو، شیٹ کلرک رزاق علی کھوسو اور RI لائن انسپیکٹر سلمان مبین و دیگر موجود تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں