پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کی امید،کرک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کرک میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جو توانائی کے شدید بحران سے دوچار پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (POL) نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ کرک کے علاقے میں واقع TAL بلاک کے Makori Deep-3 کنویں سے صحت مند مقدار میں گیس اور کنڈنسِیٹ (تیل کی قسم) حاصل ہوئی ہے۔

کمپنی کے مطابق، ڈرلنگ کا آغاز 12 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا، اور 3,887 میٹر کی گہرائی پر یہ کامیاب دریافت ہوئی -!!!’

اپنا تبصرہ بھیجیں