کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اکتالیسویں یومِ تاسیس پر پیغام شکرانہ
جاگیر دارانہ نظام اور موروثی سیاست کے سامنے ایم کیوایم کا طرزِ سیاست ایک شراکتی شمولیتی اور حقیقی جمہوریت کی واحد امید ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
عزم و عمل اورقربانی و ایثار سے مالا مال ایم کیوایم کے 41 سال عبارت ہیں، خالد مقبول صدیقی
یہ ایک ایسی جدوجہد ہے جو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سنہرا ترین باب ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پاکستان کے قیام سے لیکر اس کے استحکام تک ہماری جدوجہد ہمارا مقصد اور ملک کا مقدر ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
18مارچ1984ء کے روز مملکت خداداد حق پرستی کی اس شمع سے روشن ہوئی، خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم شہیدوں کی امانت ہے، اس کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ختم ہوگئے مگر ایم کیوایم الحمد اللہ قائم و دائم ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
وطن عزیز کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنا ایم کیو ایم کے کارکنان کا نصب العین ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم جہالت، جبر ، نا انصافی غربت اور ظلم کے خلاف سب اونچی آواز اور سب سے مضبوط دیوار ہے، خالد مقبول صدیقی


