جاتلی کےعلاقہ میں دوہرے قتل کےواقعہ پرسی پی اوسید خالد ہمدانی کا نوٹس لے لیا

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)جاتلی کے علاقہ میں دوہرے قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس لے لیا-ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی-ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور اے ایس پی گوجرخان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں-واقعہ میں ایک شخص کو تحویل میں لیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہیں-

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ سمیت دو افراد کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا-ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مرد کو ایک روز قبل جبکہ اہلیہ کو گزشتہ رات قتل کیا-جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں-نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے-مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں