77

آفاق احمد نے سفید کپڑا تحریک متعارف کرا دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متعصب حکمران ایک عرصے سے سندھ کے شہری علاقوں کو ملازمتوں سے محروم کرکے معاشی قتل تو کرہی رہے تھے اب سندھ کے شہری علاقوں کے طلباء کے امتحانی نتائج منظم سازش کے تحت خراب کرکے انکا تعلیمی قتل شروع کردیا گیاہے،MD CAT اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج اسکی
بدترین مثال ہیں، اسکا علاج صرف قوم کا اتحاداوراحتجاج ہے،موجودہ حکمرانوں نے سسٹم کے نام پر پورا سندھ باالخصوص کراچی شہر مختلف مافیاؤں کو ٹھیکے پر دے دیاہے، یہاں ہر طرف ملک کے قوانین کے بجائے مافیاؤں کے قانون اور غنڈہ گردی نظر آتی ہے،کہیں ڈمپر اورواٹرٹینکر مافیاہے جس نے اس شہر کے لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا ہے، چنگچی اور رکشہ مافیاشہر کی سڑکوں پر فاتحانہ اندازمیں ایسے چلتے ہیں کہ ان سے اپنے آپ کو اوراپنی موٹرسائیکل یا کار کو بچانا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ پتھارے اور ٹھیلہ مافیانے اس شہر کے بڑے بڑے کاروباری لوگوں کو تباہ کردیا ہے۔پولیس کی سرپرستی کسی کی بھی کروڑں کی دوکان کے سامنے ٹھیلہ اور پتھارا لگاکراسکی دوکان کے راستے بندکردیتے ہیں اور شریف دوکاندارکچھ نہیں کر سکتا، کوڑا اٹھانے کا کام تک سرکار نے افغانی مافیا کے حوالے کررکھا ہے،شہر کو تباہ کرنے کیلئے کچی آبادی اور گوٹھ بسانے اور شریف لوگوں کے پلاٹوں اورجائیدادوں پر قبضے کرنے کیلئے سرکاری سرپرستی میں سسٹم کے نام پر غنڈوں کی مافیا الگ سرگرم ہے،سرکاری سطح پر فیس والی پارکینگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود افغان ہمارے شہر میں پارکنگ مافیا بن کر غنڈہ ٹیکس وصولکررہے ہیں،ان میں سے کوئی بھی مافیا اپیلوں اور دلیلوں سے اس شہر کی اور اس شہر کے لوگوں کی جان نہیں چھوڑ ے گی، ان سے چھٹکارہ اس شہر کے لوگوں کے اتحاداور احتجاج میں ہے۔مہاجر قومی موومنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کو اب مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑینگے عوام اتحاد اور اسکی طاقت سے شہر سے ان تمام مافیاز کا خاتمہ کرکے ہر کاروبار کو قانون کے مطابق چلانے پر مجبور کرینگے، کیونکہ یہ شہر لاوارث نہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ میں نے کراچی کے لوگوں سے کہا تھا کہ ایک میٹرسفید کپڑا خرید لیں پالیسی بعد میں بتاؤ گا مجھے خوشی ہے کہ میرے کہنے پر بہت بڑی تعداد نے سفید کپڑا خریدلیا ہے اور وہ پالیسی کے منتظرہیں،میں پہلے تو یہ بتادوں کہ متعصب اور بدعنوان حکومت شہر پر مافیاز کو مسلط کردیا ہے،میں چاہتا ہوں کہ ان مافیاز کے خاتمے کیلئے اس جدوجہد میں مہاجروں کے ساتھ تمام زبان بولنے والے شریک ہوں،مہاجر قومی موومنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ناانصافیوں اور مافیاز سے نجات کیلئے سفید کپڑے کو،سفید کپڑا تحریک میں تبدیل کردیا جائے اور اس سفید کپڑے کو پرچم میں تبدیل کردیا جائے تاکہ تمام زبان بولنے والے کو اس پرچم تلے متحد اور مشترکہ جدوجہد کا حصہ بننے میں مشکل نہ ہو، یہ سفید کپڑاتحریک کی سرپرستی خود کرونگا۔آفاق احمد اگر حکمرانوں نے سسٹم کے نام پر تھکیداری سسٹم کو ختم کرکے مافیاز کاخاتمہ ناکیااور اس عوام تحریک کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی اور عوام نے سفید پرچم کے ڈنڈے کو اپنا ہتھیاربنالیااور سفید کپڑے کو سر سے باندھ لیا تو اسکی ذمہ دار حکمران ہونگے عوام نہیں۔
آفاق احمد نے مہاجر قوم سے تعلق رکھنے والے ہر فرد سے اپیل کی ہے کہ جو کسی بھی مجبوری یا مصلحت کے تحت کسی بھی دوسری جماعت میں چلے گئے تھے انہیں اپنی بنیادی جماعت میں آنے کی اپیل کرتا ہو کیونکہ وہا ں وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ ناہی انکے اور ناہی انکی قوم کے کسی مفاد میں ہے،ہم ہر شخص کو کھلے دل کے ساتھ اپنی جماعت میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی قوم کا سہارا بن سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں