کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پاکستان/ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی تعمیل/ ھدایات کی روشنی میں انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ کارراوایوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے-
کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ASO کے عملہ نے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز محترمہ ہبسمہ جتوئی صاحبہ کی سربراھی میں گلبہار (گولیمار ) کراچی میں قائم گودام پر کامیاب چھاپہ مارکر مضر صحت اسمگلڈ ایرانی ساختہ 1500 کلوگرام(1.5ٹن) خشک دودھ برآمد کرلیا-
مضر صحت اسمگلڈ 1000 کلو گرامز چھالیہ-
اسمگلڈ شدہ 800 کلو گرامز غیر ملکی کپڑا-
اسمگلڈ شدہ 200 باکس ایرانی ٹائلز اپنی تحویل میں لیکر ضبط کئے ہیں-
ضبط شدہ اشیاء کی کل مالیت 75لاکھ روپےہے-
ضبط شدہ اشیاء کو ASO انفورسمنٹ کے گودام منتقل کردیا گیاہے-
کسٹمز ایکٹ کی۔متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کاراوائی اور تفتیش کی جارہی ہے-


